• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37599

    عنوان: روفیہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: (۱) روفیہ ، رفیقہ نام کے کیا معنی ہیں؟ اور کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ (۲) ہندوستان کے کچھ ضلعوں میں غیر مسلم کی طرح سموہک بیاہ ( اجتماعی شادی ) ہورہی ہے ، کیا یہ بدعت اورناجائز ہے؟ (۳) بیوی نے خواب دیکھا کہ اس کی ماہواری رک گئی ہے، اس کی کیا تعبیر ہے؟

    جواب نمبر: 37599

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 448=375-375/B=4/1433 (۱) روفیہ کے معنی ہمیں معلوم نہیں، البتہ رفیقہ صحح نام ہے، اس کے معنی ساتھی کے آتے ہیں، نرمی کرنے والی کے بھی آتے ہیں۔ (۲) سموہک بیاہ کا طریقہ کار کیا ہوتا ہے اس کی تفصیل تحریر فرمائیں اس کے بعد کوئی حکم لکھا جاسکتا ہے۔ (۳) اس کی تعبیر ہماری سمجھ میں نہیں آئی کسی اور سے معلوم کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند