• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 37375

    عنوان: مصباحں ازكی‏، عمیمہ كے معنی كیا ہیں؟

    سوال: کیا لڑکی کا نام عالیہ، عائضہ، عائضہ فاطمہ، فائقہ، مصباح، ماہم، ازکیا، ماہم فاطمہ، ازکیا عمیہ رکھ سکتے ہیں؟ ان ناموں میں سب سے اچھا نام کون سا ہے؟ اور کون سا نام رکھنا بہتر ہوگا، میری لڑکی اسی رمضان میں پیدا ہوئی ہے۔

    جواب نمبر: 37375

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 573-285/L=4/1433 عالیہ کے معنی ہیں (بلند، عائضہ: بدلہ) فاطمہ (دودھ چھوڑنے والی) یہ نام معنی کے اعتبار سے زیادہ اچھا نہیں ہے، مگر یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سب سے چہیتی صاحبزادی کا نام ہے، اس لیے یہ مذکورہ بالا تمام ناموں میں بہتر ہے۔ فائقہ: برگزیدہ، عمدہ، خالص مصباح: چراغ ازکی: نیک صالح عمیمہ: لمبا تڑنگا اگر آپ نے اپنی لڑکی کا نام ”رافعہ“ رکھ دیا ہے تو اس کو بدلنا ضروری نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند