• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 36789

    عنوان: كرن نام ركھنا

    سوال: لڑکی کا نام کرن درست ہے کہ نہیں؟ اور کرن کا معنی کیا ہے ؟ ۲.موبائل میں پیسہ قرض پسے لینا درست ہے کہ نہیں ؟موبل میں کمپنی والے ۱۰ روپے دیتے ہے اور واپس ۱۰.۶۰ روپِئے لیتے ہیں۔

    جواب نمبر: 36789

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 357=357-3/1433 کرن، سورج اور چاند کی شعاع کو کہتے ہیں، معنی میں خرابی نہیں ہے، اس لیے نام رکھنے کی گنجائش ہے۔ اگرچہ بہت موزوں نہیں۔ (۲) درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند