• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 36512

    عنوان: لڑکی کے نام کے شروع مے محمّد لگانا

    سوال: لڑکے کے نام کے شروع میں محمّد لگاتے ہیں تو ایسے ہی لڑکی کے نام کے شروع میں بھی محمّد لگا سکتے ہیں یا نہیں جیسے محمّد آرزو.. محمّد شبانہ.. محمّد شاہین وغیرہ....براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 36512

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 255=95-2/1433 لڑکی کے نام کے شروع میں محمد لگانا نہ متعارف ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہے، اس لیے لڑکی کے نام کے شروع میں محمد نہ لگایا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند