• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 36441

    عنوان: اسلامي نام

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا سحرش اور ہنزہ نام رکھ سکتے ہیں ؟ اور ساتھ میں ان کا مطلب بھی بتادیجیے، شکریہ۔

    جواب نمبر: 36441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 287=170-2/1433 دونوں نام مہمل اور بے معنی معلوم ہوتے ہیں، ڈکشنریوں میں ان کا ذکر ہی نہیں ملتا؛ اس لیے ایسے نام نہ رکھے جائیں؛ بلکہ صحابہ یا صحابیات کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے اسی میں برکت ہوگی، ان شاء اللہ اورحدیث میں ہے کہ اپنی اولاد کا نام اچھا رکھو؛ اس لیے نام غور وفکر کے بعد ہی رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند