• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 35517

    عنوان: اسلامی نام

    سوال: میں آپ سے یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ میرا نام یاسین خان ہے، شروع سے تمام ڈاکومنٹ میں۔ اور میں اب یہ چاہ رہا ہوں کہ میں اپنے نام سے پہلے محمد شامل کردوں، کیا ہمیں شرع سے اس کی اجازت ہے؟ اور اگر آگے میرے لیے نوکری میں رکاوٹ ہوتی ہے تو میں کیا کروں؟

    جواب نمبر: 35517

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1850=1850-12/1432 اپنے نام سے پہلے محمد شامل کرنے میں شرعاً کوئی مضائقہ نہیں بلکہ بہتر ہے لیکن جب آپ کے تمام کاغذات میں صرف یاسین خان لکھا ہوا ہے تو اس اضافہ پر غور فرمالیں کہ کہیں آگے کوئی قانونی رکاوٹ نہ پیش آجائے، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کاغذات میں تو وہی نام باقی رکھیں اور پکارنے کی حد تک محمد شامل کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند