• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32919

    عنوان: میں میشائیم نام کا مطلب جاننا چاہتا ہوں

    سوال: محترم مفتی صاحب میں میشائیم نام کا مطلب جاننا چاہتا ہوں دراصل یہ نام ہم نے بیٹی کے لئے پسند کیا ہے اور اس کا مطلب جاننے کا مقصد بھی یہی ہیبچی بھی کافی دنوں کی ہو چکی ہے اور ہمارا دل اس نام کے سوا کسی پر مطمئن نہیں ہو پا رہا براہ کرم میشائیم نام کا مطلب بتا دیں اور یہ بھی کہ ہم یہ نام رکھ سکتے ہیں یا کہ نہیں براہ کرم جلدی جواب دینے کی کوشش کریں تا کہ ہم کسی فیصلہ پر پہنچ سکیں بحوالہ بہشتی زیور صفحہ نمبر 8 اور 74

    جواب نمبر: 32919

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1177=719-7/1432 حسب تصریح بہشتی زیور: ۸/۷۴ جب میشائیم حضرت یوسف علیہ السلام کی بیٹی کا نام ہے تو کسی کو اپنی بیٹی کا نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں، درست ہے، ہوسکتا ہے کہ یہ عربی، فارسی کے علاوہ کسی اور زبان کا لفظ ہو، نیز انبیائے کرام کے ناموں یا ان حضرات کے رکھے ہوئے ناموں میں معنی تلاش کرنے کی ضرورت نہیں، یہ خود ہی مستحسن اور پسندیدہ ہیں، لہٰذا اگر آپ کو اپنی بیٹی کے لیے یہ نام پسند ہے تو رکھ سکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند