• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32877

    عنوان: مجھے درج ذیل ناموں کا مطلب معلوم کرنا ہے، براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں نیز بتائیں کہ یہ نام رکھنے میں کوئی قباحت تو نہیں؟: (۱) زنیرہ(۲) عاتکہ(۳) اریبہ، (۴) یسری(۵) انابیہ، (۶) ہانیہ ، (۷) منیرہ، (۸) اسحال۔

    سوال: مجھے درج ذیل ناموں کا مطلب معلوم کرنا ہے، براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں نیز بتائیں کہ یہ نام رکھنے میں کوئی قباحت تو نہیں؟: (۱) زنیرہ(۲) عاتکہ(۳) اریبہ، (۴) یسری(۵) انابیہ، (۶) ہانیہ ، (۷) منیرہ، (۸) اسحال۔

    جواب نمبر: 32877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1073=663-7/1432 (۱) ”زِنِّیْرَہ“ کے معنی ہیں ”چھوٹی کنکری“ کے، یہ ایک صحابیہ محترمہ کا نام ہے، اس نام کو رکھنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ (۲) ”عاتکہ“ کے معنی آتے ہیں: زیادہ خوشبو استعمال کرنے والی عورت، یہ بھی صحابیہ کے ناموں میں سے ہے، اس میں بھی کوئی قباحت نہیں ہے۔ (۳) ”اریبہ“ اس کے معنی ہیں: عقل مند، دانا، اس میں بھی قباحت نہیں۔ (۴) ”یُسری“ بائیں جانب، یہ کوئی اچھا نام نہیں، اس کی جگہ ”یُمنیٰ“ نام رکھ سکتے ہیں۔ (۵) ”اِنابیہ“ رجوع ہونے والی، جھکنے والی، معنی صحیح ہے، کوئی قباحت نہیں۔ (۶) ”ہانیہ“ خوش رہنے والی، خادمہ، اس میں بھی قباحت نہیں۔ (۷) ”مُنیرہ“ روشن، چمک دار، روشنی دینے والی، اس میں بھی قباحت نہیں ہے۔ (۸) ”ایشال“ انگریزی ڈکشنری میں اس کے معنی جنت کے پھول کے لکھے ہیں؛ تاہم یہ معنی معتبر معلوم نہیں ہوتے ہیں؛ لہٰذا اس نام کو رکھنا مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند