• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32868

    عنوان: اصل میں کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ یہ پارسیوں کا نام ہے اسلامی نام نہیں ہے، سوال یہ ہے کیا میرا نام غلط ہے؟

    سوال: میرانام نورین ہے اور مجھے اپنے نام کے بارے میں پتہ کرنا ہے ۔ اصل میں کسی نے مجھ سے کہا ہے کہ یہ پارسیوں کا نام ہے اسلامی نام نہیں ہے، سوال یہ ہے کیا میرا نام غلط ہے؟کیا مجھے یہ نام بدلنا چاہئے؟میری عمر 22/ سال ہے، میرے سارے کاغذات اور ڈگری ، سب میں یہی نام ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32868

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1124=1124-7/1432 نَوْرِین یہ پارسیوں کا نام ہے، ہمیں اس بارے میں تحقیق نہیں، کتب لغت میں یہ لفظ نہیں مل سکا، جس نے آپ کو بتایا اگر اس کو اس کی صحیح تحقیق ہے تو نام میں تبدیلی فرمالیں، مثلاً ذُو النُّورَین کردیں یا اس کے علاوہ کوئی عمدہ نام تجویز کرلیں، اگر کاغذات وغیرہا میں ترمیم دشوار ہو تو صرف عُرف وپکار میں دوسرا نام استعمال کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند