• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32841

    عنوان: میں نے اپنی بیٹی کا نام ” ربیکہ“ رکھا ہے ، یہ حضرت اسحاق علیہ السلام کی بیوی کانام ہے۔ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

    سوال: میں نے اپنی بیٹی کا نام ” ربیکہ“ رکھا ہے ، یہ حضرت اسحاق علیہ السلام کی بیوی کانام ہے۔ کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 32841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1088=1088-7/1432 اگر آپ کو صحیح اور معتبر حوالے سے معلوم ہے کہ ”ربیکہ“ حضرت اسحاق علیہ السلام کی بیوی کا نام ہے، تو ٹھیک ہے، بیٹی کا نام ربیکہ رکھنا درست ہے، معنوی اعتبار سے بھی کوئی قباحت نہیں ہے، ربیکہ کا معنی کھجور اور مکھن کا مخلوطہ ہے۔ (القاموس الجدید)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند