• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 3277

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ ام رومان کا معنی و مطلب کیا ہے؟ کیا یہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ محترمہ کا نام تھا؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ ام رومان کا معنی و مطلب کیا ہے؟ کیا یہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی والدہ محترمہ کا نام تھا؟

    جواب نمبر: 3277

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1075/ ج= 1075/ ج

     

    (۱) رومان یہ روم سے بنا ہے۔ اس کا معنیٰ ہے:کان کی لَو۔ ام رومان کا مطلب ہے کان کی لو والی یا کان کی لو والی کی ماں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کشتی کو رومان کہا جاتا تھا۔ (۲) ام رومان یہ حضرت عائشہ رضي اللہ عنہا کی والدہ کا نام تھا۔ امام بخاری علیہ الرحمہ نے ان کے واسطے سے بخاری شریف میں ایک حدیث بھی نقل کی ہے۔ کذا في تاج العروس: ج۸، ص۳۲۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند