• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32492

    عنوان: نام ’سفیان‘ رکھنا

    سوال: اللہ پاک نے مجھے ایک بیٹا عطا کیا ہے ،اللہ کا شک ہے۔ میں اس کا نام ’سفیان‘ رکھنا چاہتاہوں جب کہ میرا نام ’محمد فرخ‘ اور بیوی کا نام’ قراة العین ‘ہے۔ برا ہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 32492

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 954=362-6/1432 آپ اپنے لڑکے کا نام ”سفیان“ رکھ سکتے ہیں۔ ”سفیان ثوری“ اور ”سفیان بن عیینہ“ نام کے دو بڑے محدث گذرے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند