• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 32246

    عنوان: اگر ہم حقوق العباد کو معاف نہ کریں تو ہمیں ثواب ملے گا یا ہماری برائیاں خطار کار کے کاندھے پر ڈال دی جائیں گی ،

    سوال: (۱) کیا کسی کا نام نور علی یا نور محمد رکھنا اور اسے صرف نور کہہ کر بلانا درست ہے؟ (۲) اگر ہم حقوق العباد کو معاف نہ کریں تو ہمیں ثواب ملے گا یا ہماری برائیاں خطار کار کے کاندھے پر ڈال دی جائیں گی ، پھر دوسرے لوگوں کو معاف کرنا کیوں بہتر ہے؟ جہاں تک حقوق اللہ کی بات ہے تو ہم قضا کرسکتے ہیں اور توبہ کرسکتے ہیں؟ اور امید کرتے ہیں کہ اللہ معاف کرے دگااگر کوئی چیز چھوٹ جائے؟ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32246

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 951=951-6/1432 (۱) نور علی، یا نور محمد نام رکھ سکتے ہیں، صرف نور کہہ کر پکارنا ناجائز نہیں ہے لیکن جو نام ہے پورا نام لے کر بلانا چاہیے۔ (۲) اپنا حق جو دوسرے پر ہے اس کو معاف کردینا اس لیے بہتر ہے کہ اس میں سنت کی پیروی ہے، اور اس شخص کو بروزِ قیامت سوا ہونے سے بچالینا ہے اور یہ بہت ثواب کا کام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند