• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 31361

    عنوان: تسمیہ انجم نام کا معنی کیا ہے؟(۲) کیا یہ نام صحیح ہے؟یہ میری ہونے والی بیوی کا نام ہے، کیا میں اسے پیار سے صرف ”تسو“ کہہ کر پکار سکتاہوں؟

    سوال: تسمیہ انجم نام کا معنی کیا ہے؟(۲) کیا یہ نام صحیح ہے؟یہ میری ہونے والی بیوی کا نام ہے، کیا میں اسے پیار سے صرف ”تسو“ کہہ کر پکار سکتاہوں؟

    جواب نمبر: 31361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 552=552-4/1432 تسمیہ کے معنی ہیں: نام رکھنا، بسم اللہ الرحمن الرحیم کہنا، اورانجم کا معنی ستارے، نام ٹھیک ہے، لیکن پکارتے وقت پورا صحیح نام پکارنا چاہیے، تسو کہہ کر پکارنا صحیح نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند