• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 30932

    عنوان: عفان نام رکھنا

    سوال: کیا میں اپنے بیٹے کا نام ” عرائض، ایدن، عفان یا سبت“ رکھ سکتاہوں، یہ کیا ان میں سے کوئی درست ہے اور اسلام کے مطابق ہے؟اس کے معنی بتائیں۔ براہ کرم،اردو میں اس کا صحیح املا لکھیں ۔ کوئی بہتر نام تجویز فرمائیں۔

    جواب نمبر: 30932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 688=500-5/1432 مذکورہ چار ناموں میں صرف ”عَفَّان“ نام بہتر ہے، اِس کے معنی ہیں: بہت زیادہ پاک دامن، یا سڑی ہوئی چیز اور بدبودار چیز؛ گوکہ دوسرے معنی کے اعتبار سے معنی اچھے نہیں ہیں؛ لیکن چونکہ بعض صحابہ کا نام عفان تھا، اس نسبت سے ”عفان“ نام رکھنا صحیح ہوگا۔ اس کے علاوہ، عبد اللہ، عبدالرحمن، عبدالخالق، حسن، اشرف، قاسم اور محمود وغیرہم بھی اچھے نام ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند