• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 30472

    عنوان: نیہااور صبا نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

    سوال: نیہااور صبا نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 30472

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):366=273-3/1432

    (۱) ”نیہہ“ کے معنی ہیں: پیار محبت، عشق، اور ”صبا“ کے معنی ہیں: وہ ہوا جو مشرق سے چلے، وہ پروا ہوا جو موسم بہار میں چلتی ہے، صبح کی ہوا، مشرقی ہوا۔ دونوں نام رکھنا صحیح ہے؛ البتہ صحابیہ کے نام پر نام رکھنا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند