• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 28260

    عنوان: کیا ہم نام ” غلام مصطفی، یا غلام رسول ، یاغلام علی، غلام خواجہ“ رکھ سکتے ہیں؟
    براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کے مطابق نام رکھنے کے ضابطے کیا ہیں نیز کس طرح کے نام رکھنے سے بچنا چاہئے؟

    سوال: کیا ہم نام ” غلام مصطفی، یا غلام رسول ، یاغلام علی، غلام خواجہ“ رکھ سکتے ہیں؟
    براہ کرم، بتائیں کہ شریعت کے مطابق نام رکھنے کے ضابطے کیا ہیں نیز کس طرح کے نام رکھنے سے بچنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 28260

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 132=132-2/1432

    مذکورہ نام رکھ سکتے ہیں، گنجائش ہے، حدیث شریف میں ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے، لہٰذا ایسا نام رکھنا بہتر ہے جس میں عبد کی اضافت، اللہ یااس کے اسمائے حسنیٰ کی طرف ہو، تبریک کی نیت سے انبیائے کرام، صحابہ، صلحاء کے نام پر نام رکھنا بھی مستحسن ہے۔ جس نام کا معنی عمدہ ہو وہ نام بھی رکھ سکتے ہیں، کفار، فسّاق اور غیروں کے نام پر نام رکھنے سے بچنا چاہیے، اسی طرح جن ناموں سے شرک وغیرہ کا ایہام ہوتا ہو، ان کو بھی نہ رکھنا چاہیے، جس نام کا معنی صحیح نہ ہو اس کو رکھنے سے بھی احتراز کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند