• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 27692

    عنوان: میں نے فتوی آئی ڈی نمبر 25356میں اپنے نام کے بارے میں سوال کیا تھا۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ مجھ کو اپنا نام عادل منان سے ”عبدالمنان“ رکھ لینا چاہیے۔اب پریشانی یہ ہے کہ میرے پاسپورٹ کے علاوہ (جس کو میں نے اس پریشانی کی وجہ سے نہیں بنوایا ہے) ہر سرٹیفکٹ میں میرا نام عادل منان ہی درج ہے اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے دسویں سی بی ایس سی سے کررکھا ہے (سی بی ایس سی ہیڈکوارٹر چنئی میں ہے) اورمیرے لیے چنئی جانا بہت مشکل ہے، کیوں کہ میں آندھرا پردیش ، حیدرآباد میں رہتا ہوں۔ جن سندوں میں میرا نام عادل منان لکھا ہوا ہے وہ درج ذیل ہیں: (۱) دسویں کی سرٹیفیکٹ۔ (۲)انٹرمیڈیٹ سرٹیفیکٹ۔ (۳)انجینئرنگ میموز (تقریباً بیس میموز)۔ (۴) انجینئرنگ ڈگری۔ (۵) پان کارڈ۔ (۶) ڈرائیونگ لائسنس۔ (۷) راشن کارڈ۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا مجھ کو تمام سرٹیفیکٹوں میں اپنا نام تبدیل کرنا چاہیے جو کہ میرے لیے بہت مشکل ہے؟ یا میں ہر ایک سے کہوں کہ مجھ کو عبدالمنان کہیں۔ اور نیز مجھ کو بتائیں کہ آیامیرے نام کے شروع میں محمد نام کا اضافہ کرلینا بہتر ہے۔ اگر ہاں، تو کیا یہ Mohdہوگا یا Muhammed؟ برائے کرم مجھ کو معاف کریں اورمیری مدد فرماویں۔

    سوال: میں نے فتوی آئی ڈی نمبر 25356میں اپنے نام کے بارے میں سوال کیا تھا۔ فتوی میں کہا گیا ہے کہ مجھ کو اپنا نام عادل منان سے ”عبدالمنان“ رکھ لینا چاہیے۔اب پریشانی یہ ہے کہ میرے پاسپورٹ کے علاوہ (جس کو میں نے اس پریشانی کی وجہ سے نہیں بنوایا ہے) ہر سرٹیفکٹ میں میرا نام عادل منان ہی درج ہے اور میرا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے دسویں سی بی ایس سی سے کررکھا ہے (سی بی ایس سی ہیڈکوارٹر چنئی میں ہے) اورمیرے لیے چنئی جانا بہت مشکل ہے، کیوں کہ میں آندھرا پردیش ، حیدرآباد میں رہتا ہوں۔ جن سندوں میں میرا نام عادل منان لکھا ہوا ہے وہ درج ذیل ہیں: (۱) دسویں کی سرٹیفیکٹ۔ (۲)انٹرمیڈیٹ سرٹیفیکٹ۔ (۳)انجینئرنگ میموز (تقریباً بیس میموز)۔ (۴) انجینئرنگ ڈگری۔ (۵) پان کارڈ۔ (۶) ڈرائیونگ لائسنس۔ (۷) راشن کارڈ۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا مجھ کو تمام سرٹیفیکٹوں میں اپنا نام تبدیل کرنا چاہیے جو کہ میرے لیے بہت مشکل ہے؟ یا میں ہر ایک سے کہوں کہ مجھ کو عبدالمنان کہیں۔ اور نیز مجھ کو بتائیں کہ آیامیرے نام کے شروع میں محمد نام کا اضافہ کرلینا بہتر ہے۔ اگر ہاں، تو کیا یہ Mohdہوگا یا Muhammed؟ برائے کرم مجھ کو معاف کریں اورمیری مدد فرماویں۔

    جواب نمبر: 27692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 2048=1662-12/1431

    ”عبدالمنان نام رکھ لینا چاہیے“ کا مطلب یہ ہے کہ یہ نام بہتر ہے، پہلا نام بھی غلط نہیں ہے وہ بھی صحیح ہے۔ اتنی ساری پریشانیوں کا آپ کو سامنا کرنا ہوگا تو آپ پہلا ہی نام ”عادل منان“ کو باقی رکھیں، یہ نام کوئی ناجائز نام نہیں ہے، معنی کے اعتبار سے صحیح ہے، اسی کو باقی رکھئے۔ اپنے آپ کو الجھنوں میں نہ ڈالیے۔ ابتداء میں محمد کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ مذکورہ مشکلات پیش نہ آئیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند