• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2255

    عنوان:

    براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں: (۱) ایلاف (۲) ضحی (۳) منزہ (۴) سدیس (۵ ) شریم

    سوال:

    براہ کرم، ان ناموں کے معنی بتائیں: (۱) ایلاف (۲) ضحی (۳) منزہ (۴) سدیس (۵ ) شریم

    جواب نمبر: 2255

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1036/ ج= 1036/ ج

     

    ایلاف کے معنی لغت میں آتے ہیں مانوس رکھنا، خوگر بنانا نیز یہ لفظ عہد اور پروانہٴ راہداری کے معنی میں بھی آتا ہے۔ ضحی کا لفظ وقتِ چاشت، آفتاب اور تیز روشنی کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ منزہ کے معنی آتے ہیں پاکدامن، برائیوں سے محفوظ وغیرہ سدیس بعینہ یہ لفظ لغت میں نہ مل سکا البتہ سُدُوس و سَدوس (بضم السین المھملة في الأولی والفتح في الثاني) کا ذکر ہے جو مادہ میں سدیس کا مشترک ہے اور اس کے معنی آتے ہیں سبز رنگ کی چادر لہٰذا اس کے پیش نظر سُدَیس کا معنی ہوگا سبز چادر والا بچہ یا ننھا۔ شریم بعینہ یہ لفظ بھی لغت میں نہ مل سکا، البتہ شرم کے مادہ سے لغت میں جو معانی آتے ہیں وہ ہماری تلاش کی حد تک کچھ زیادہ اچھے نہیں ہیں عربی میں بولا جاتا ہے رجل أشرم جس کے معنی آتے ہیں کٹی ہوئی ناک والا شخص، نک کٹا وفي تاج العروس (ج۸ ص۳۵۷) رجل أشرم بین الشرم محرکة أي شروم الأنف۔ پس مذکورہ بالا عبارت کی روشنی میں شریم کے معنی ہوں گے کٹی ہوئی ناک والا بچہ، یا ننھا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند