• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 22398

    عنوان: میری بیٹی کی تاریخ پیدائش تیرہ ذی الحجہ1429 ہجری، بروز جمعہ،صبح :8:30 ،ہے۔ میں نے اس کانام کشف بتول رکھاہے، کیا یہ نام درست ہے؟ اس کے معنی کیا ہیں؟اگر درست نہیں ہے تو کوئی دوسرانام تجویز کریں؟

    سوال: میری بیٹی کی تاریخ پیدائش تیرہ ذی الحجہ1429 ہجری، بروز جمعہ،صبح :8:30 ،ہے۔ میں نے اس کانام کشف بتول رکھاہے، کیا یہ نام درست ہے؟ اس کے معنی کیا ہیں؟اگر درست نہیں ہے تو کوئی دوسرانام تجویز کریں؟

    جواب نمبر: 22398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):808=808-6/1431

    کشف کے معنی ہیں: کھولنا، ظاہر کرنا، پردہ اٹھانا، انکشاف، الہام القاء وغیرہ۔ اور بتول کا معنی کنواری، یہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب ہے، نام کا دوسرا جز صحیح ہے لیکن پہلا جز نہیں، مناسب یہ ہے کہ ازواجِ مطہرات اور صحابیات کے ناموں میں سے کوئی تجویز کرلیں، چند نام یہ ہیں: صفیہ، عائشہ، سعدیہ، رقیہ، سمیہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند