• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2003

    عنوان:

    کچھ ناموں کا معنی معلوم کرنا ہے: (۱) عُفیرہ (۲) بَریرہ اور بُریرہ (۳) ھمناء، حمناء یا اور کچھ اچھے اسلامی نام لڑکیوں کے بتادیں۔

    سوال:

    کچھ ناموں کا معنی معلوم کرنا ہے: (۱) عُفیرہ (۲) بَریرہ اور بُریرہ (۳) ھمناء، حمناء یا اور کچھ اچھے اسلامی نام لڑکیوں کے بتادیں۔

    جواب نمبر: 2003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1288/ ب= 1147/ ب

    (۱) عُفَیْرہ یہ عَفِیر کی تصغیر ہے۔ اس عورت کو کہتے ہیں جو اپنے پڑوسی کو ہدیہ نہ بھیجتی ہو۔ دوسرا معنی یہ ہے گبریلا کی گولی۔

    (۲) بَرِیْرَہ ، بریر کا موٴنث ہے اس کے معنی پیلو کے درخت کا پہلا پھل، بُریرہ اس کا چھوٹا پھل۔

    (۳) ھمناء کا لفظ کہیں لغت میں نہیں ملا۔ اور حمناء کا لفظ بھی ہمیں نہیں ملا۔ لغت عربی کے کسی ماہر سے دریافت کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند