متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 19623
ثنا رسول یا طیبہ رسول یہ نام لڑکی کا رکھ سکتے ہیں ؟ یہ نام کے معنی کیا ہیں اور صحیح ہے کہ نہیں؟ مجھے مہربانی کرکے بتائیں اور ایک نام شیبہ اردو لغت میں اس کا معنی خوبصورت دیکھا، کیا یہ صحیح ہے؟
ثنا رسول یا طیبہ رسول یہ نام لڑکی کا رکھ سکتے ہیں ؟ یہ نام کے معنی کیا ہیں اور صحیح ہے کہ نہیں؟ مجھے مہربانی کرکے بتائیں اور ایک نام شیبہ اردو لغت میں اس کا معنی خوبصورت دیکھا، کیا یہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 19623
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 276=276-3/1431
ثنا رسول کے معنی ہیں رسول کی تعریف اورطیبہ رسول کے معنی رسول کا شہر مدینہ طیبہ، طیبہ (یاء پر تشدید) کے معنی پاک، پوِتر (فیروز اللغات) لڑکی کا نام صرف ثنا یا صرف طیبہ رکھ سکتے ہیں، ثنا رسول یا طیبہ رسول نام مناسب نہیں، شیبہ کا لفظ مجھے اردو لغت میں نہیں مل سکا، البتہ عربی لغت میں الشیبة کا معنی لکھا ہے: ایک پودا ہے جس کا نام افسنتین ہے۔ (مصباح اللغات)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند