• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 19286

    عنوان:

    میں نے اپنے بیٹے کا نام تنزیل احمد رکھا ہے پر میں نے اب آکر انٹرنیٹ پر اس کے معنی دیکھے تو اس میں زوال کے معنی آئے کیا یہ نام ٹھیک ہے اوراس کے صحیح معنی کیا ہیں اور اس نام کا اثر میرے بیٹے پر کیسا رہے گا اور اگر یہ نام ٹھیک نہیں ہے تو مجھے بتائیں تاکہ میں نام بدل سکوں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 19286

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 173=173-2/1431

    تنزیل کے معنی زوال کے ہماری سمجھ میں نہیں آیا، لُغت میں تنزیل کے معنی، اتارنا، نازل کرنا، وحی الہام وغیرہ کے ہیں۔ قرآن کو بھی تنزیل کہا جاتا ہے (دیکھئے فیروز اللغات) لغوی معنی کے اعتبار سے تنزیل اچھا لفظ ہے، نام رکھا جاسکتا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند