• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 18754

    عنوان:

    حضرت میری دو بیٹیاں ہیں۔ ایک کا نام عفیرہ فاطمہ ہے اور دوسری کا نام عاتکہ فاطمہ ہے۔ مجھے ان دونوں کے معنی معلوم کرنے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرنی ہے کہ کیا عفیرہ بھی کسی صحابیہ کا نام ہے اور یہ کون تھیں؟ (کیوں کہ میں نے نیٹ پر پڑھا تھا انھوں نے جنگِ یرموق میں شرکت کی تھی)۔دعاؤں کی درخواست ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 193=190-2/1431

    عفیرہ کا لغوی معنی (۱) گبریلا کی گولی (گبریلا: بھونرے کی مانند پردار کیڑا جو گوبر میں رہتا ہے) (۲) وہ عورت جو پڑوسن کوہدیہ نہ بھیجتی ہو۔

    عاتکہ کا لغوی معنی شریف اور خالص کے ہیں۔(۲) عفیرہ کسی صحابیہ کا نام ہے یا نہیں اس کا تو علم نہیں ہے، البتہ مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ علیہ نے عفیرہ نام کی ایک خاتون کا تذکرہ اللہ کی ان نیک بیبیوں میں فرمایا ہے جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے بعد ہوئیں اور ان کا دل فقیری کی طرف مائل تھا، چنانچہ حضرت تھانوی تحریر فرماتے ہیں [ایک روز بہت سے عابد لوگ ان کے پاس آئے اور کہا کہ ہمارے لیے دعا کیجیے، آپ نے فرمایا کہ میں اتنی گنہ گار ہوں کہ اگر گناہ کرنے کی سزا میں آدمی گونگا ہوجایا کرتا تو میں بات بھی نہ کرسکتی یعنی گونگی ہوجاتی، لیکن دعا کرنا سنت ہے اس لیے دعا کرتی ہوں پھر سب کے لیے دعا کی۔ (اختری بہشتی زیور: ۸/۳۹)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند