• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 18323

    عنوان:

    میں ندا فردوس اور صفی مسکان اور آمنہ کا معنی جاننا چاہتاہوں۔ کیا میری لڑکی کے لیے یہ نام مناسب ہے؟ میرا نام اسماعیل شریف ہے اور میری بیوی کا نام عرشیہ سلطان ہے۔ نیز میری لڑکی کے لیے ایک اچھا اسلامی نام بھی بتائیں اس کی پیدائش 11جولائی 2009کو ہوئی اور وقت دس بجے کا تھا۔ برائے کرم اس بارے میں میری مدد فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18323

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1897=1897-1/1431

    آمنہ لڑکی کے لیے عمدہ نام ہے، معنی ہے مامون وسلامت رہنے والی،اس کے علاوہ چند نام حسب ذیل ہیں: خدیجہ، صفیہ، عفیفہ، ذکیہ، حبیبہ۔ ان میں سے کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند