• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 179829

    عنوان: عُزیم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال:

    عوزیم { Uzaim } نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا مطلب کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 179829

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 16-5/SN=01/1442

     ”عُزَیْم“ (Uzaim) کے معنی ہیں چھوٹا اور مختصر سا پختہ ارادہ، یہ ”عزم“ (پختہ ارادہ) کی تصغیر ہے، یہ نام رکھ سکتے ہیں؛ البتہ بہتر ہے کہ انبیاء کرام ، حضرات صحابہ، تابعین کے ناموں پر یا اللہ کے نام کے ساتھ ”عبد“ کے اضافہ کے ساتھ کوئی نام تجویز کیا جائے۔

    کچھ نام ملاحظہ فرمائیں: محمد، ابراہیم، اسحاق، یوسف، عمر، دِحْیَہ، جابر، خالد، عُبَادہ، عرباض، عبد الرحمن، عبد الرحیم، عبد المقتدر، عبد الرب۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند