متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 179820
آئزل(AYZAL)نا م کا مطلب کیا ہے ؟ اور یہ نام رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ براہ کرم، جواب دیں۔
جواب نمبر: 17982016-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:20-3/N=1/1442
”آئزل“(Ayzal) کس زبان کا لفظ ہے اور اس کے کیا معنی ہیں؟ ہمیں معلوم نہیں اور کسی مجہول معنی والے نام کا مشورہ نہیں دیا جاسکتا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں نے اپنے بیٹے کا نام محمد شاہان عمر رکھا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے؟
516 مناظرمیں نے ایک پروگرام ای ٹی وی اردو میں دیکھا تھا [روحانی دعائیں]۔ جس میں مفتی صاحب ایک فون کرنے والے کو جواب دیا کہ جب تم لڑکا کی خواہش ہو تو تم کو [نیک نیت کریں اس کے حمل کے دوران کہ اگر میری اولاد ہوئی اور وہ لڑکا ہوا تو میں اس کا نام محمد رکھوں گا اور ہوسکے تو اپنے ہاتھ سے اپنی بیوی کے پیٹ کے اوپر محمد لکھ دو، ان شاء اللہ لڑکا ہی ہوگا۔ یہ علمائے دین کا آزمایا ہوا ہے۔ سو میں نے بھی ایسا ہی کیا اس وقت میری بیوی حمل سے تھی دو مہینے کی اور مجھے ایک دم یقین تھا اس عمل پر لیکن جب میری اولاد ہوئی تو ہ لڑکی ہوئی ، مجھ کو حیرت ہوئی کیوں کہ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کیوں کہ مجھے اللہ پر بہت یقین تھا۔ مجھے کوئی تکلیف نہیں ہوئی کہ میری لڑکی ہوئی لیکن ایک جھٹکا لگا کہ ایسا نہیں ہوسکتا۔ پھر میں نے اس کو اللہ کی مصلحت سمجھا۔ اب میں اس لڑکی کا نام رکھنا چاہتاہوں کیوں کہ میں نے لڑکی کے نام پر غور کیا ہی نہیں تھا۔ میری بیٹی بیس محرم الحرام کو صبح نو بج کر چالیس منٹ بروز جمعہ کو پیدا ہوئی۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اس کے لیے ایک اچھا سا نام منتخب کردیں اس کی پیدائش کے دن اور مہینے کو دیکھتے ہوئے ویسے ہمیں دو تین نام چنے ہیں اگر موزوں ہیں تو آپ فرمادیں۔
550 مناظرتیمور نام رکھنا کیسا ہے ؟
622 مناظرمیں بیٹے کا نام حضور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے رکھنا چاہتا ہوں۔ میرے ذہن میں حاشر نام ہے۔ پورا نام حاشر عبداللہ صدیقی سوچا تھا۔ آپ سے نام تجویز کرنے کی درخواست ہے۔ یا کوئی دوسرا نام؟
639 مناظرگزشتہ
شام میں نے اپنی بیوی سے چائے بنانے کے لیے کہا جب کہ اس نے عشاء کی نماز ختم کی
تھی۔ وہ اپنی بقیہ نماز پوری کرنا چاہتی تھی اور بغیر جانے ہوئے اس نے کہا کہ پہلے
وہ اللہ کی عبادت پوری کرے گی اس کے بعد وہ میری عبادت کرے گی (میں پہلے اللہ کی
عبادت کرکے پھر آپ کی عبادت کروں گی)۔ میں نے اس سے فوراً استغفار، کلمہ اور دو
رکعت صلوة التوبہ پڑھنے کو کہا ۔ برائے کرم مجھ کو بتائیں کہ کیا یہ کہنے کی وجہ
سے وہ ایمان سے خارج ہوگئی اور کیا ہمارا نکاح باقی ہے؟
نوٹ: یہ بات واضح رہے کہ اس نے یہ بات غلطی سے
کہی ہے جب کہ اس کی یہ کہنے کی نیت نہیں تھی۔
بچی كا لاریب نام رکھنا كیسا ہے؟
1184 مناظر