• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177837

    عنوان: عیاض کا معنی کیا ہوگا؟

    سوال: میں نے پنے بیٹے کانام محمد عیاض عارف رکھا ہے ۔ عیاض کا معنی کیا ہوگا؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177837

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 815-583/SN=08/1441

    ”عیاض“ کا لغوی معنی تو نہیں ملا؛ لیکن چونکہ اس نام سے متعدد صحابہ رسول گزرے ہیں اور صحابہ کرام کے ناموں کے معانی کی طرف دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، صحابہ کا نام ہونا ہی ایک بڑی فضیلت ہے؛ اس لیے آپ نے اپنے بیٹے کا جو نام یعنی محمد عیاض عارف تجویز کیا ہے، یہ اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند