• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 177836

    عنوان: سمیر احمد نام ركھنا کیسا ہے

    سوال: میرانام(سمیر)احمدہے.کیا یہ نام(سمیر)رکھناشریعت میں جائزہے؟ اس نام کے معنی شاید(رات کی کہانی سنانے والاہے)پاکستان کے ایک مولاناالیاس قادری جو کہ بریلوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ یہ نام سمیرکیساتھ(احمد)لکھنا سرکارِدوعالم علیہ السلام کے اسم پاک کی بے ادبی ہے ؟برائے کرم جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 177836

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:814-590/SN=8/1441

     سمیر کا جو معنی آپ نے تحریر کیا ہے وہ صحیح ہے اور نام رکھنے میں شرعا کافی وسعت ہے؛ اس لیے سمیر احمد بھی نام رکھا جاسکتا ہے، اس نام میں ہمارے نبی محمدﷺ کی شان میں بے ادبی کی بات جو کہی گئی ہے وہ درست نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند