• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 176253

    عنوان: بچی کا نام قراء ت رکھنا کیسا ہے ؟

    سوال: میں اپنی بیٹی کا نام قرائت فاطمہ رکہنا چاہتا ہوں ،اس کے کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 176253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:460-298/sd=6/1441

    قراء ت نام رکھنے میں کوئی معنویت نہیں ہے اور نہ یہ لفظ نام کے لیے مستعمل ہے، کوئی دوسرا بامعنی اچھا نام رکھ لیا جائے، صرف فاطمہ نام بھی اچھا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند