• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174680

    عنوان: شیخ محمد صدیم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: میں اپنے لڑکے کا نام ’شیخ محمد صدیم (Shaikh muhammad sodaim) رکھنا چاہتاہوں، اور لڑکی کا نام ’انابیہ مریم (inabiyah maryam) رکھنا چاہتاہوں، کیا میں یہ نام رکھ سکتاہوں؟ تفصیل سے بتائیں۔ میری اولاد کے لیے دعا فرمائیں کہ نیک صالح ہو اور اپنی خصوصی دعاؤں میں مجھے اور میرے گھروالوں کے لیے دعا کریں، میری اہلیہ اور ہونے والی اولاد کے لیے بھی اور عافیت کے ساتھ ڈیلوری کے لیے بھی دعا کریں اور کوئی وظیفہ ہوڈیلوری کے لیے تو بتائیں۔

    جواب نمبر: 174680

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:201-254/sd=4/1441

     انابیہ اَناب سے اسم منسوب مونث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کے مانند ایک خاص قسم کی خوشبو

    ۔ففی المعجم الوسیط: الأناب: المسک أو عطر یشبہہ (ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند)

    لہٰذا صورت مسئولہ میں انابیہ نام رکھنا درست ہے ، اس کے معنی اچھے ہیں اور صدیم لفظ لغت کی کتابوں میں نہیں ملا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند