• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 174476

    عنوان: ضرار ،لینہ نطا لیہ، اشعر، آنسہ كے معانی

    سوال: معنی اور نسبت بتا دیں ان ناموں کی؛ ضرار ،لینہ نطا لیہ، اشعر، آنسہ

    جواب نمبر: 174476

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:258-234/L=3/1441

    سوال میں مذکور اسماء کے معانی درج ذیل ہیں :

    ۱۔”ضرار“: (۱)نقصان پہنچانے والا۔(۲) کسی کو کسی جگہ یا شخص تک پہنچاکر پناہ دینے والا (القاموس الوحید ص ۹۶۶) اس نام کے ایک صحابی رسول گذرے ہیں جن کا نام ضرار بن ازور تھا، جو زمانہٴ جاہلیت او راسلام کے ایک مشہور بہادر رہے اور شاعر تھے۔(الأعلام: ۲۱۵/۳)

    ۲۔لینہ:عجوہ کے علاوہ کھجور کی ہر قسم کو لینہ کہتے ہیں۔(۲)کمزوری ،ڈھیلاپن۔

    ۳۔ نطالیہ :اس کا معنی سمجھ میں نہیں آیا ۔

    ۴۔ اشعر(۱)بڑا شاعر(۲)ناخن کے نیچے کا گوشت(۳)لمبے بال والا ،بہت بالوں والا۔(القاموس الوحید:۸۶۸)

    ۵۔آنسہ: غیر شادی شدہ لڑکی (۲) نوجوان نیک دل خوش کلام اور قابلِ انس لڑکی جس کا قرب بھلا لگے ۔(القاموس الوحید:۱۳۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند