متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 173853
جواب نمبر: 173853
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 127-93/D=02/1441
لفظ فارعة اونچی جگہ کو کہتے ہیں۔ لفظ فارعہ اور فاریہ میں فرق یہ ہے کہ لفظ ”فاریہ“ مہمل (بے معنی لفظ ہے) اور ”فارعہ“ موضوع (معنی دار لفظ) ہے، جیسا کہ اوپر معنی گذر چکا ہے۔ ”فارعہ“ (Faari'ah) یہ ایک صحابیہ کا نام ہے، جو اسعد بن زُرارہ کی بہن تھیں۔
نوٹ: اگر آپ اپنے بچوں یا بچیوں کا نام صحابی یا صحابیہ کے نام پر رکھیں تو معنی کی طرف نظر نہ کریں، صحابی یا صحابیہ کا نام ہونا ہی برکت کے لئے کافی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند