• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173398

    عنوان: نام کا مطلب جاننا چاہتا ہوں

    سوال: مجھے اپنی بیٹی کا نام رکھنا ہے ،مہربانی فرما کر ان ناموں کے مطلب بتا دیں، مرحا،عزہ،عزبہ یا ازبہ،ابرش۔

    جواب نمبر: 173398

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 71-51/M=01/1441

    ”مرحیٰ “ بہت خوش، بہت خوب۔ ”عزّہ “ طاقتور یا صاحب عزت ہونا۔ ” عَزَبَہ “ کنواری عورت ۔

    ان ناموں میں سے کوئی نام بچی کا رکھ سکتے ہیں تاہم اچھا یہ ہے کہ صحابیات و ازواج مطہرات کے نام پر بچی کا نام رکھیں، چند صحابیات کے نام حسب ذیل ہیں: عائشہ ، فاطمہ ، خدیجہ ، میمونہ ، حفصہ ، خنساء ، رقیہ ، سمیہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند