• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172289

    عنوان: بچی کا نام بریرہ رکھا جا سکتا ہے

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا بچی کا نام بریرہ رکھا جا سکتا ہے؟ کیا یہ نام سلف صالحین میں کہیں ملتا ہے؟ اور برائے کرم اسکا معنی بتائیں عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 172289

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1182-1014/D=12/1440

    حضرت بریرہ رضی اللہ تعالی عنہا حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی باندی تھیں جنہیں انہوں نے آزاد کر دیا تھا یہ نام پسندیدہ اور اچھا ہے اپنی بیٹی کا یہ نام رکھ لیں، اس کے معنی نیکی اور اچھائی کے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند