• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 172173

    عنوان: کیا میں والدہ مرحومہ کے نام پہ بیٹی کا نام رکھ سکتا ہوں ؟

    سوال: ۲ جولائی ۲۰۱۹ بہ روز منگل میرے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔میں اپنی والدہ مرحومہ کے نام پہ بیٹی کا نام رکھنا چاہتا ہوں۔میری والدہ کا نام صابرہ تھا اور انھیں فوت ہو بتیس سال ہوچکے ہیں؟ میرا سوال یہ ہے کہ کیا میں یہ نام رکھ سکتا ہوں ؟ دوسرا یہ پوچھنا تھا کہ صابر یا صابرہ نام رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبر وہ کرتا ہے جس پہ مصیبتیں آتی ہوں۔اس حساب سے یہ نام بھاری پڑ جا گا۔میرے ایک دوست کا کہنا ہے کہ وہ دارالعلوم کراچی ،پاکستان میں زیر تعلیم تھا تو ایک مولانا صاحب نے صابر نامی طالب علم کا نام تبدیل کرایا تھا۔ جواب سے جلد مطلع فرمائیے ۔اگر یہ نام مناسب نہیں تو میں کوئی اور سوچوں۔شکریہ

    جواب نمبر: 172173

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1000-848/sd=11/1440

    آپ اپنی بچی کا نام صابرہ رکھ سکتے ہیں، صبر کے معنی ہیں: ہمت سے کام لینے والی ، ثابت قدم رہنے والی، ہمت اور ثابت قدمی بہادروں کی صفت ہوتی ہے، باقی اگر دل مطمئن نہ ہو، تو کوئی دوسرا نام رکھ لیں، مثلا: حامدہ، خالدہ، آمنہ، وغیرہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند