متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 171295
جواب نمبر: 17129501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1162-990/L=10/1440
نام عمدہ اور بامعنی رکھنا چاہئے احادیث میں عمدہ نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے، انائزہ نام مناسب نہیں، اس کی جگہ ازواج مطہرات ، حضرات صحابیات وغیرہ کے ناموں میں سے کوئی نام لڑکی کے لئے تجویز کر لیا جائے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ہم
اپنی لڑکی کا نام عشال رکھنا چاہتے ہیں جس کا مطلب ہے جنت کا پھول۔ کیا یہ اسلامی
نام ہے، کیا ہم یہ نام رکھ سکتے ہیں اور اس کا معنی کیا ہے؟ اگر یہ مناسب نہیں ہے
تو کیا ہم اس کا نام ہانیہ/حانیہ یا شرمین رکھ سکتے ہیں؟ برائے کرم ہمیں اس کے
معنی بتائیں؟ برائے کرم ہمیں اپنی دعا میں یاد رکھیں۔
نکاح کے بعد بیوی کا نام بدل سکتے ہیں کہ نہیں کیوں کہ میں نے آپ سے ایک لڑکی کے نام کے بارے میں پوچھا تو صحیح نہیں ہے(شیبا ناز) اس لیے مہربانی کرکے کوئی اچھا نام بتائیں؟(۲) اور ایک بات یہ ہے کہ ہماری بستی میں ایک آدمی کا انتقال ہوگیا ہے جب ان کو دفن کیا گیا تو روزانہ کتا اس قبر کو کھود کر اندر بیٹھ جاتا ہے پھر اس کو بھرا جاتا ہے پھر ویسا ہی کرتا ہے۔ سبھی لوگ پریشان ہیں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، لوگوں کو تو بہت کچھ بولنا ہے ان کے بارے میں کہ انھوں نے فلاں فلاں غلط کام کیا۔ مہربانی کرکے یہ بتائیں ابھی ہم لوگوں کو کیا کرنا چاہیے؟
4331 مناظر