• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 171099

    عنوان: ریان نام کے معنی اور اس کی صحیح اسپیلنگ بتائیں

    سوال: براہ کرم، محمد ریان کے نام کی صحیح اسپیلنگ اور معنی بتائیں۔ مجھے جو ریان کا معنی معلوم ہے، وہ ہے؛” جنت کا دروزہ “۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 171099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:830-690/N=10/1440

    (۱، ۲): لغت میں رَیَّان کے مختلف معنی آتے ہیں، جیسے: سیراب، سرسبز وشاداب، ہرا بھرا اور تازہ( القاموس الوحید، ص:۶۸۹)اور جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک درازے کا نام باب الریان ہے، جس سے صرف روزہ دار حضرات جنت میں داخل ہوں گے(مشکوة شریف، ص:۱۷۳، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)۔ اور محمد ریان کی صحیح اسپیلنگ Mohammad Rayyanہے۔

    عن سھل بن سعدقال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم:في الجنة ثمانیة أبواب منھا باب یسمی یسمی الریان، لا یدخلہ إلا الصائمون، متفق علیہ (مشکاة المصابیح، کتاب الصوم، الفصل الأول، ص: ۱۷۳، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند