عنوان: میرا نام شب نور احمد ہے، کیا مجھے نام بدلنا چاہئے؟
سوال: میرا نام شب نور احمد ہے اور میں نے گریجویشن کی ہے لکھنوٴ یونیورسٹی سے، جب میری طبیعت خراب ہوئی کچھ لوگوں نے میرے گھروالوں سے کہا کہ آپ ”شب نور“ کا نام بدل دو اچھا نہیں ہے، یہ تو لڑکیوں والا نام ہے، اور شب نور تو لڑکا ہے ، کوئی دوسرانام رکھو ، کیا میرانام سچ میں صحیح نہیں ہے؟، کیا مجھے اپنا بدل لینا چاہئے؟ براہ کرم، راستہ دکھائیں۔ جزاک اللہ
جواب نمبر: 17046231-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1026-867/H=09/1440
لغت وقواعد کے لحاظ سے تو اس نام میں کچھ حرج نہیں تبدیل نہ کریں تو بھی کچھ مضائقہ نہیں؛ البتہ اگر آپ کے علاقہ میں شب نور لڑکیوں کا نام تجویز کرنے کی عادت ہے تو تبدیل کر لینا بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند