• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 169757

    عنوان: لڑکی کا نام میشا ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: لڑکی کا نام میشا (mysha) کا معنی کیا ہے؟

    جواب نمبر: 169757

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 736-572/SN=07/1440

    ”میشا“ کا معنی تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، لڑکی کے لئے یہ نام موزوں معلوم نہیں ہوتا، اس کے بجائے اگر درج ذیل ناموں میں سے کوئی نام تجویز کر لیا جائے تو اچھا ہے: فاطمہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی)، حُمیراء (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا لقب) ، اسماء ، شفاء ، زِنَیرہ ، عاتکہ ، حَمنہ ، سَودة ، رقیہ (یہ سب برگزیدہ صحابیات کے نام ہیں)، ادیبہ (سلیقہ مند) مبشرہ (خوشخبری دینے والی) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند