• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 168364

    عنوان: ارم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ میری بہن ۱۳ سال کی ہے ، اس کا نام" ارم ناز" ہے ، حضرت، ارم نام کے معنی کیا ہے ؟یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ارم نام صحیح نہیں ہے ،میری رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 168364

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 598-529/H=06/1440

    ارم اصل میں تو شداد کی بنائی ہوئی جنت کا نام ہے پھر مجازاً بہشت اور جنت کے معنی میں استعمال ہونے لگا اس معنی مجازی کے لحاظ سے ارم نام رکھنے کی گنجائش ہے؛ البتہ بعض وجوہ سے یہ نام رکھنا اچھا نہیں ہے جیسا کہ ”نومولود کے احکام و مسائل“ ص: ۲۷۹ / میں تفصیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند