• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 167303

    عنوان: لڑکی کا نام ازکیٰ کے بجائے زکیة ہونا چاہئے

    سوال: میری بیٹی کا نام ازکیٰ حورعین ہے اور بھانجیوں کے نام عرشیہ عروش، لاریب ایشال اور انظلہ مایال ہیں۔ کیا یہ سارے نام اسلامی اعتبار سے صحیح ہیں؟

    جواب نمبر: 167303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 401-352/M=4/1440

    لڑکی کا نام ازکیٰ کے بجائے زکیة ہونا چاہئے، بھانجی کا نام عرشیہ رکھا جاسکتا ہے بقیہ نام غیر موزوں اور بے معنی معلوم ہوتے ہیں، ان کو بدل کر دوسرے بامعنی نام تجویز کرلینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند