متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 165926
جواب نمبر: 165926
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 199-178/B=2/1440
یہ صحابی جن کی شجاعت بہت مشہور ہے ان کا نام ضِرَارْ ہے، بہ وزنِ کتاب، ضَرَّارْ نہیں ہے۔ یہ مالک بن اوس الْاَزوَر کے بیٹے ہیں، یہ صحابی بہت بڑے بہادر تھے اور بہت بڑے شاعر بھی تھے۔ حضرت خالد بن الولید کے حکم سے انہوں نے ہی مالک بن نویرہ کو قتل کیا تھا۔ صحابی کے نام پر نام رکھنا بہت باعث برکت ہے، اور افضل ہے۔ اگر کوئی اس نام پر اعتراض کرے یا ٹوکے تو یہ اس کی کم علمی اور بدنصیبی ہے۔ آپ اس کا تلفظ بدل دیں۔ ضَرَّار راء کی تشدید کے ساتھ نہ بولیں بلکہ ضَادْ کے زیر کے ساتھ اور راء کو بغیر تشدید کے ساتھ بولیں۔ اور لوگوں کو بھی یہی بتائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند