• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165918

    عنوان: محمد ولی اویس نام رکھنا کیسا ہے؟اس کی اسپیلنگ کیا ہے؟

    سوال: میری شادی ہوئی تھی اور اب میری بیوی حمل سے ہے، ہم پیدا ہونے والے بچے کا نام محمد ولی اویس (Mohammed Wali Owais)، یا محمد اویس ولی، رکھنا چاہتے ہیں، چونکہ ہم اپنے مرحوم داد کے نام کے ساتھ” ولی صاحب“ کے ساتھ اویس بڑھانا چاہتے ہیں، تو کیا ہم یہ نام رکھ سکتے ہیں؟ یہ بھی بتائیں کہ لفظ اویس (Owais) انگلش اور عربی میں کیسے لکھیں؟ نیز میرے بھائی کے بیٹے کے لیے کوئی نام بتائیں ، بھائی کی ایک بیٹی ہے جو ایک سال کی ہے اور اس کا نام” امینہ صلاح الدین“ ہے۔ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 165918

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:100-70/N=2/1440

    (۱): جی ہاں! آپ محمد ولی اویس یا محمد اویس ولی رکھ سکتے ہیں؛ البتہ اگر صرف محمد اویس رکھیں تو بہتر ہے۔

    (۲): اویس انگلش میں Owais: اور عربی میں اویس لکھا جائے گا۔

    (۳): بھائی کے بیٹے کے لیے درج ذیل ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے:

    عبد اللہ، عبد الرحمن،عبد الرحیم، احمد عبد اللہ،محمد عبد اللہ، محمد عبد الرحمن،محمد احمد، محمد ابراہیم، محمد یحییٰ، محمد ابو بکر، محمد عمر، محمد عثمان، محمد انس، محمد فرقان، محمد عفان،محمد فوزان، محمد صالح، محمد مزمل، محمد سلیمان، محمد سلمان، محمد ثوبان، محمد طلحہ، ابو عبیدہ، محمد طاہر،محمد حذیفہ،محمد خالد، محمد معاویہ، محمد شعیب، محمد صادق، محمد ابراہیم اور محمد صالح وغیرہ۔

     


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند