• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 165912

    عنوان: نبیہہ کا معنی کیا ہے؟

    سوال: نبیہہ (nabiha ) کا معنی کیا ہے؟ اور اردو میں اس کو کیسے لکھیں؟نیز کچھ صحابیات کے نام بتائیں جن کے نام مشہور نہیں ہیں تاکہ لوگ ان کو جان سکیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 165912

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:299-263/L=4/1441

    نبیہہ ” کے معنی شریف اور معزز کے ہیں ،اس کا تلفظ “نبیہہ”چھوٹی “ہ” کے ساتھ ہے۔اس کے علاوہ کچھ دیگر حضراتِ صحابیات کے اسماء لکھے جاتے ہیں جن کے ناموں پر نام رکھنے کا عام معمول نہیں ہے ان کے اسماء یہ ہیں:

    خولہ ،رملة،ہالہ،سودہ،عفراء،لبابہ،ملیکہ،اروی ،بسرة،بریرہ،خنساء،جمیلہ،جویریہ،کبشہ،امیمہ،برّہ،بہینسہ،وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند