• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 163730

    عنوان: صالحہ نام كا صحیح تلفظ كیا ہے؟

    سوال: براہ مہربانی بتائیں کہ صالحا نام کو اگر صوالحا بولا جائے تو سھی ہے کیا کیونکہ اکثر لوگ صوالحا ہی بولتے ہیں اور ل کی زیر کو بھی مجھول پڑھتے ہیں تو ایسا نام رکھنا مناسب ہے جو آم طور سے غلط ہی لیا جاتا ہے ؟

    جواب نمبر: 163730

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1308-1128/D=11/1439

    صالحہ کو اسی کے تلفظ سے ادا کرنا چاہیے صاد کو پُر کرنا درست ہے لیکن اتنا پر کرنا کہ واو بن جائے درست نہیں۔

    عربی ناموں کے تلفظ اور ادائیگی میں بہت سے عجمیوں سے خواہ پڑھے لکھے ہوں تو بھی غلطی ہوجاتی ہے جنھیں توجہ ہوجائے درست کرلیں اور دوسروں کو درست کرنے کی طرف متوجہ کریں۔

    اب اس طرح کی کوتاہی کی وجہ سے عربی نام رکھنا ہی بند کردیں گے تو دوسری خرابیاں پیدا ہوں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند