متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 163214
جواب نمبر: 163214
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:741-796/sn=11/1439
عبید اللہ، عبید اللہ، عبد الرحمن، عبد الرحیم، عطاء المنان، ابودجانہ، صفوان، اسعد، ثُمامہ، محمد، احمد، وصی اللہ وغیرہ لڑکے کے لیے اور فاطمہ، صفیہ، جویریہ، یُمنٰی، طُوبیٰ، عاتکہ، لَیلیٰ، شِفا، رابعہ، حمنہ، اُمیمہ لڑکی کے لیے اچھے نام ہیں، ان میں سے کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں۔
(۲) ”ریّان“ اچھا نام ہے، اس کا معنی ہے سیراب، آسودہ، نیز جنت کے ایک دروازے کا نام بھی ”ریّان“ ہے جس سے صرف روزے داروں کو داخل ہونے کی سعادت حاصل ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند