عنوان: امیمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس کا مطلب اورمعنی کیا ہے ؟
سوال: امیمہ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس کا مطلب اورمعنی کیا ہے ؟ اور صحیح نام کیسے لکھا جائے گا؟اور اس کی سپیلنگ کیسے لکھی جائے گی؟
جواب نمبر: 16214201-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1239-1248/sd=1/1440
امیمہ نام رکھ سکتے ہیں، یہ ایک مشہور صحابیہ کا نام ہے جن سے امام نسائی نے ایک روایت نقل کی ہے ۔ (نسائی شریف: ۱۴) امیمہ کے معنی: چھوٹی بچی، اللہ تعالی کی متواضع بندی،امیمہ میں ہمزہ پر پیش، میم پر زبر، اس کے بعد یاء ساکن، پھر میم پر زبراور آخر میں گول تاء جو وقف میں ہاء ہوجاتی ہے اور اردو میں ہمیشہ ہاء پڑھی جاتی ہے ، انگریزی تلفظ کسی انگریزی سے واقف شخص سے معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند