• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 162014

    عنوان: لبنی نام رکھا گیا ہے وہ صحیح ہے یا غلط؟

    سوال: سوال: محترمی میری بہن کا نام لبنیٰ ہے ،اکثر لوگوں نے کہا ہے کہ یہ نام مناسب نہیں ہے ،غیر اسلامی ہے ،آپ سے مودبانہ گذارش ہے کہ کیا واقعی لبنیٰ نام رکھنا مناسب نہیں ہے ؟ یہ بھی بتائیے کہ لبنیٰ کون تھیں؟ کیا وہ ایک صحابیہ تھیں؟ یا کوئی نیک مسلمان خاتون تھیں؟اسلام سے ان کا کیا تعلق تھا؟معلومات دیجئے ۔ اس کے علاوہ اس نام کے کیا معنی ہیں؟ اور یہ نام رکھنا مناسب ہے یا نہیں؟ اگر مناسب نہیں ہے تو آج جب کہ میری بہن کی عمر 36سال ہے تو کیا اس کا نام بدل کر رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ از راہ کرم جواب جلد از جلد دینے کی زحمت گوارہ کریں۔ نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 162014

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1178-945/sd=9/1439

    لبنیٰ ایک صحابیہ کا نام ہے، یہ نام رکھنا نہ صرف جائز بلکہ بہتر ہے، اس کے معنی ہیں : دودھ جیسے رنگ والی ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند