• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 161905

    عنوان: تمیم نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: حمد (HAMAD) اور تمیم (TAMIM) نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور ان دونوں ناموں کے معنی کیا ہے ؟یہ دونوں نام عرب ممالک میں خاص طور سے قطر میں زیادہ پایا جاتا ہے کیا میں اپنے بچوں کا یہ نام رکھ سکتا ہوں۔ شکریہ

    جواب نمبر: 161905

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1168-948/sd=9/1439

    تمیم ایک صحابی کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنا اچھا ہے؛ لیکن حمد کا لفظ معنی کے اعتبارسے نام کے لیے مناسب نہیں ہے ، اس میں ایک گونہ اپنی تعریف کا پہلو بھی نکلتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند